علی مدد
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کشتی کے ایک فن کا نام؛ بکپتی یا بھکیتی کی ایک قسم؛ فقیروں کا جواب سلام، درویشوں کا سلام۔ (ماخوذ: نوراللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'علی' کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'مدد' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث